حامد رضا نے مولانا فضل الرحمان کیساتھ سیاسی اتحاد کی مخالفت کر دی

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی اتحاد کی مخالفت کر دی۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں اور میری جماعت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی اتحاد کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمر ایوب نے ذاتی مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ پی ٹی آئی جو کچھ بھی کر رہی ہے بانی کی مرضی کے مطابق کر رہی ہے۔

حامد رضا نے تجویز دی کہ حکومت کو وقت دیں۔ اگر اس وقت تک بانی کو رہا نہیں کرتے تو ہمیں مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔ اصولی طور پر مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دیتے تو پھر ہماری طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بنانے کے لیے بھی محنت کرنا پڑتی ہے, مریم نواز

سربراہ سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ شیر افضل مروت کو میڈیا پر شبلی فراز سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ شیر افضل مروت کو اگر کوئی تحفظات تھے تو پارٹی کے اندر بات کرتے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتہ وار بریفنگ دی جاتی ہے اور ہفتہ وار ان سے ہدایات لی جاتی ہیں۔ اگر لوگ چاہتے ہیں ہم بندوقیں ہاتھ میں پکڑ کر نکلیں تو یہ ممکن نہیں۔ تشدد کی طرف جانا ہماری پالیسی ہے ہی نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More