سلمان خان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے، سلیم خان

ہم نیوز  |  Jun 24, 2024

بالی ووڈ کے سینیئر اسکرین رائٹر سلیم خان نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے سلمان خان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ سلمان خان آسانی سے کسی بھی لڑکی کے ساتھ تعلقات میں آجاتے ہیں لیکن ان میں شادی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

سلیم خان نے کہا کہ سلمان بہت ہی سادہ انسان ہے، وہ شادی کرتے وقت ہمیشہ یہ سوچتے ہیں کہ کیا یہ عورت اُن کی ماں کی طرح پورے خاندان کو سنبھال سکے گی یا نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ سلمان خان، جب بھی کسی لڑکی کو ڈیٹ کرتے ہیں تو وہ اُس میں ہمیشہ ان خصوصیات اور صلاحیتوں کو تلاش کرتے ہیں جو ان کی والدہ میں ہیں۔

سلمان خان شادی کی پیشکش کر چکے ہیں، شرمین سیگل

سلیم خان نے کہا کہ سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ جس عورت سے شادی کریں تو وہ اپنا وقت اور توجہ اپنے شوہر اور بچوں کے لیے اسی طرح وقف کرے جیسے اُن کی ماں نے کی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان کی خواہش ہے کہ اُن کی بیوی شوہر اور بچوں کے لیے کھانا پکائے، گھر کی تمام ذمہ داریوں کو سنبھالے لیکن آج کے دور میں ایسی عورت ملنا آسان نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More