کبھی خوشی کبھی غم میں اداکاری کرنے والا یہ بچہ اب کیسا دکھتا ہے؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Jun 14, 2024

مشہور زمانہ بھارتی فلم کبھی خوشی کبھی غم تو آپ نے ضرور ہی دیکھی ہوگی. اس فلم کی ایک خوبصورت بات یہ تھی کہ ہر کردار اپنی جگہ اہمیت رکھتا تھا. ایسا ہی ایک کردار اس بچے کا بھی تھا جس نے شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار نبھایا تھا. کیا آپ جانتے ہیں وہ ننھا سا بچہ آج کل کیا کررہا ہے؟

فلم کبھی خوشی کبھی غم کے ننھے سے یش کا اصلی نام جبران خان ہے اور اب وہ ایک خوبرو نوجوان میں تبدیل ہوچکے ہیں.

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جبران بہت جلد پڑے پردے پر ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے. ان کی آنے والی فلم کا نام عشق وشق ری باؤنڈ ہے جس میں جبران خان ہیرو کا کردار ادا کریں. فلم کا ٹریلر بھی جاری ہوچکا ہے.

جبران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار ادا کرنا اعزاز کی بات ہے. مجھے اس کردار کی وجہ سے بچپن سے اب تک بہت محبت ملی. آج بھی لوگ مجھے وہی پیار دیتے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ عشق وشق ری باؤنڈ کے ساتھ وہ پیار اور بڑھ جائے گا. یہ فلم 21 جون کو ریلیز ہوگی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More