پورے گھر کو بیٹری بنانے والا حیران کن سیمنٹ تیار

سچ ٹی وی  |  Jun 15, 2024

سائنس دانوں نے توانائی ذخیرہ کرنے والا ایک نئی قسم کا سیمنٹ بنایا ہے جو پورے گھر کو ایک بڑی بیٹری بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میساچوسیٹس اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے محققین کو تحقیق میں یہ معلوم ہوا کہ پانی اور سیمنٹ کے مرکب میں کاربن بلیک نامی مواد ملا کر تعمیری مٹیریل کو ایک سپر کیپیسیٹر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

عموماً سپر کیپیسیٹر انتہائی مؤثر طریقے چارج اور ڈس چارج کیے جا سکتے ہیں لیکن طویل عرصے تک توانائی کو ذخیرہ کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ لہٰذا جہاں وہ روایتی لیتھیئم آئن بیٹری جیسی صلاحیت نہیں رکھتے، یہ قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع بنائی گئی اضافی بجلی کو ذخیرہ کرنے کے لیے کارگر طریقہ ہوتے ہیں۔

یہ ٹیکنالوجی سب سے پہلے گزشتہ برس سامنے لائی گئی تھی لیکن ٹیم نے اب ایک فعال کنکریٹ بیٹری کا خیال تشکیل دیا ہے۔ ایم آئی ٹی محققین ایک 45 مکعب میٹر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ایک گھر کو مطلوب توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

محققین کے مطابق اس مٹیریل کو گھروں کی کنکریٹ کی بنیادوں میں بغیر کسی اضافی لاگت کے بنایا جا سکے گا جبکہ اس کو سرکوں کے اطراف بھی بنایا جا سکتا ہے تاکہ برقی گاڑیوں کو وائرلیس طریقے سے چارج کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More