وزیراعظم پاکستان، ترک صدر اورآذربائیجان کے صدر کا رابطہ، عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ

ہم نیوز  |  Jun 16, 2024

وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اورآذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔ دونوں رہنماں نے پاک ترکیہ دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کو سراہا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماں نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

بجٹ کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید 20 فیصد کمی کا امکان

وزیراعظم اور ترک صدر نے خطے اور عالمی امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماں نے فلسطین بالخصوص غزہ کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر نے عالمی برادری سے اپیل کی وہ فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کیلیے کوششوں کو دگنا کرے۔ دونوں رہنماں نے چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی قومی مفادات کی حمایت کیلیے مل کر کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اردگان کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی.

دونوں رہنماں نے عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا، دونوں رہنماں نے امت مسلمہ کے اتحاد، امن اور خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔

دونوں رہنماں نے دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبے میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا، دونوں رہنماں نے دو طرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

عید کے دوسرے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

مشترکہ چیلنجوں بالخصوص موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے باکو میں اقوام متحدہ کانفرنس آف پارٹیز COP29 کی میزبانی پر صدر آذربائیجان کو مبارکباد دی، وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کی ذاتی دعوت دینے پر صدر علییوف کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماں نے عزم کا اظہار کیا کہ کثیرالجہتی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم نے صدر علییوف کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کیلئے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔صدر علییوف کی یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More