بیٹے کو شوٹنگ پر بھی ساتھ لانا پڑتا ہے کیونکہ۔۔ اکلوتے بیٹے کی اکیلے پرورش کرنے والے عمران اشرف نے کیا بتایا؟

ہماری ویب  |  Jun 21, 2024

"بات تو دلخراش ہے لیکن اس بات کو نبھایا بہت اچھے طریقے سے جارہا ہے. میرے بیٹے کا جب دل کرتا ہے وہ اپنی ماں سے ملتا ہے اور وہ ذہنی طور پر پرسکون بچہ ہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکار عمران اشرف کا جنھوں نے عید کے موقع پر ایک ٹاک شو میں اکلوتے بیٹے کی اکیلے پرورش کرنے کے حوالے سے بات کی.

عمران اشرف کا کہنا تھا کہ اللہ نے عزت دی، شہرت اور پیسہ دیا لیکن سب سے خوبصورت رشتہ اولاد کا ہے تو اسے دل سے نبھا رہا ہوں.

واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کی طلاق کے بعد کرن نے دوسری شادی کر لی جبکہ بیٹا روحام زیادہ تر والد کے ساتھ رہتا ہے. عمران اشرف کا کہنا ہے کہ وہ بیٹے کو اکثر شوٹنگ پر بھی ساتھ لاتے ہیں.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More