ثانیہ مرزا کی شادی؟ والد کی انٹری

سچ ٹی وی  |  Jun 21, 2024

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد نے کرکٹر محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ٹینس اسٹار اور بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہیں گردش کرنا شروع ہوئی تھیں۔

اب ثانیہ مر زا کے والد عمران مرزا نے ان افواہوں پر سخت ردعمل دیا ہے، بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران مرزا نے واضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔

سوناکشی کی مسلمان سے شادی پر ناراضی کی خبریں، شترو گھن سنہا کا ردعمل آ گیا

اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا تھا کہ ثانیہ مرز ا جلد ہی ٹیسٹ کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرز ا کے والد نے رواں سال کے آغاز میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی، جوڑے کا ایک 5 سالہ بیٹا اذہان ہے جو اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More