ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی گئی

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ چیئرمین پی سی بی کو جمع کرادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینئر مینجر وہاب ریاض نے ٹیم کی کارکردگی رپورٹ جمع کروائی،رپورٹ میں ٹیم کے سپر ایٹ رائونڈ تک نہ پہنچنے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی، بھارتی کپتان

رپورٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی امریکہ اور بھارت کے خلاف شکست پر بھی وضاحت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اہم فیصلے کرینگے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے بعد امریکا سے وطن واپس پہنچ گئے۔کپتان بابر اعظم نیو یارک سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ بابر اعظم کے بھائیوں نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کا انوکھا قانون

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم آئندہ چند روز میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اسٹیجز سے ہی باہر ہوجانے کے بعد قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی تھی جبکہ بابر اعظم امریکا میں ہی رُک گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More