کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

روہت شرما نے فائنل میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کی اور کھلاڑیوں نے بہترین طریقے سے اپنا کھیل پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری آج باؤلنگ بھی شاندار رہی ہے اور پورے ورلڈ کپ میں ہر میچ جیتنے کے لیے سب نے کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت دوسری بار ٹی 20ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا

اس سے قبل بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے بھی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

59 بالز پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر ویرات کوہلی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ میرا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ تھا اور یہ وہی ہے جو ہم حاصل کرنا چاہتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More