پوری ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، بھارتی کپتان

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پوری ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کی۔ کھلاڑیوں نے بہترین طریقے سے اپنا کھیل پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب یہ ورلڈ کپ جیتنا چاہتے تھے اور ویرات کوہلی نے آج فائنل میں اچھا اسکور کیا۔ ہماری آج باؤلنگ بھی شاندار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت دوسری بار ٹی 20ورلڈ کپ چیمپئن بن گیا

روہت شرما نے کہا کہ پوری ٹیم نے ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ گزشتہ 3 سے 4 سال ہمارے لیے مشکل رہے۔ پورے ورلڈ کپ میں ہر میچ جیتنے کے لیے سب نے کوشش کی۔

جنوبی افریقہ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ہماری ورلڈ کپ کی مہم بہترین رہی اور ہم نے اچھی باؤلنگ کی۔ یہ ایک قابل تعاقب اسکور تھا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمت رہے کہ قریب آکر ہدف حاصل نہ کر سکے۔ یہ اب بھی ہمارے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More