آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر راشد خان کے خلاف کارروائی

اردو نیوز  |  Jun 27, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کے خلاف ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر باضابطہ طور پر کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار کسی بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی تو حاصل کی لیکن بدلتے موسم اور بیٹنگ آرڈر کے لڑکھڑانے کے باعث میچ میں ڈرامہ بھی ہرگز کم نہیں تھا۔

میچ کے اختتام تک اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ پہلی اننگز کے آخری اوور میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے غصے کا اظہار کیا جس کے باعث انہیں ضابطے کی خلاف ورزی کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آخری اوور میں راشد خان نے آف سائڈ پر شاٹ کھیلنے کے بعد دوسرا رن لینے کی کوشش کی لیکن گیند فیلڈر کے ہاتھ آ جانے کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکا۔ تاہم راشد خان نے آدھی پچ پر غصے سے بیٹ زمین پر دے مارا۔

    View this post on Instagram           A post shared by ICC (@icc)

اس واقعے کے بعد ساتھی کھلاڑی نے بیٹ زمین سے اٹھا کر راشد خان کے حوالے کیا جسے راشد خان نے غصے اور لاپراوہی کے انداز میں واپس وصول کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More