خانہ کعبہ کے محافظ اور کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

خانہ کعبہ کے محافظ اور کلید بردار ڈاکٹر صالح بن زین العابدین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

شیخ صالح بن زین العابدین الشیبی خانہ کعبہ کے 109 ویں کلید بردار تھے ، وہ کافی عرصے سے علیل تھے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈاکٹر صالح بن زین العابدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سعودی شہزادہ منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز ا انتقال کرگئے

یاد رہے کہ خانہ کعبہ کے کلید بردار شیخ عبد الرحمٰن بن صالح زین العابدین الشیبی گزشتہ سال نومبر میں 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، اس دوران انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More