بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن زیرِ غور نہیں، عزم استحکام کو غلط سمجھا جارہا ہے، وزیراعظم

ہم نیوز  |  Jun 25, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عزم استحکام کو غلط سمجھا جارہا ہے، غلط فہمیوں اور غیر ضروری بحث کو ختم کرنا چاہیے۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ حال ہی میں جس وژن عزم استحکام کا اعلان کیا گیا، اسے غلط سمجھا جا رہا ہے۔ اس کا موازنہ ضرب عضب اور راہ نجات جیسے پچھلے آپریشنز سے کیا جا رہا ہے۔

پنجاب میں ایسی کوئی صورتحال نہیں کہ آپریشن کیا جائے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام کا مقصد پہلے سے جاری انٹیلیجنس کی بنیاد پر مسلح کارروائیوں کو مزید متحرک کرنا ہے۔ دہشت گردوں کی باقیات کی ناپاک موجودگی، جرائم و دہشت گرد گٹھ جوڑ کی وجہ سے ان کی سہولت کاری اور ملک میں پرتشدد انتہا پسندی کو فیصلہ کن طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

آپریشن عزم استحکام درحقیقت آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی اتفاقِ رائے سے شروع کیے گئے اِس مثبت اقدام کی پذیرائی کرنی چاہیے اور اس موضوع پر غلط فہمیوں اور غیر ضروری بحث کو ختم کرنا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More