بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے پر 500 ریال تک جرمانہ ہو گا ، سعودی حکام

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے کے حوالے سے انتباہ جاری کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا کہ بچوں کو گاڑی کے اندر اکیلا نہ چھوڑا جائے، یہ ان کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

سعودی عرب میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار ، 9 ہزار بیدخل

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ بچوں کو کار میں اکیلا چھوڑنے سے متعدد جان لیوا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 10 سال سے کم عمر بچوں کو کسی بالغ فرد کے بغیر گاڑی میں چھوڑنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے ، اس پر 300 سے 500 ریال تک جرمانہ بھی ہے۔ آپ کے بچے آپ کی ذمہ داری ہیں انہیں اکیلا نہ چھوڑیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More