جاتے ہوئے دوسری بیوی کے چہرے پر غرور تھا اور۔۔ دوسری شادی کے بعد ایسا کیا ہوا جو اورنگزیب لغاری پہلی بیوی کے گن گانے لگے؟

ہماری ویب  |  Jul 02, 2024

"دوسری شادی زندگی کا بدترین تجربہ تھی. کبھی کسی کو دوسری شادی کا مشورہ نہیں دوں گا"

یہ کہنا ہے پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے سینیئر اداکار اورنگزیب لغاری کا جنھوں نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی اور زندگی کے راز سے پردہ اٹھایا.

اورنگزیب لغاری نے انکشاف کیا کہ دوسری بیوی سے میرے دو بیٹے ہیں جو حافظ قرآن ہیں. اس کے باوجود دوسری بیوی ویسی نہیں تھی جیسی مجھے امید تھی. شادی کے بعد طلاق دینے کی ہمت نہیں تھی اس لیے آخری حد تک شادی نبھانے کی کوشش کرتا رہا لیکن وہ میرے دونوں بیٹوں کو لیکر امریکا چلی گئی.

اورنگزیب لغاری نے بتایا کہ دوسری بیوی سے آخری ملاقات امریکا جاتے ہوئے ہوئی. جاتے ہوئے اس کی آنکھوں میں غرور تھا کہ جیسے کہہ رہی ہو کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ امریکا جا رہی ہوں اور تم وہیں کے وہیں ہو اور رو رہے ہو۔

"میں بھی رو رہا تھا لیکن وہ آنسو اس کے بچھڑنے کے نہیں تھے بلکہ وہ آنسو اس لئے تھے کہ میری زندگی کے اتنے برس اس عورت کی وجہ سے ضائع ہوگئے۔ جبکہ پہلی بیوی اچھی تھی اس نے ہر اچھے برے میں میرا ساتھ دیا"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More