انسانی خلیوں سے تیار مصنوعی دماغ روبوٹ میں لگا دیا گیا

ہم نیوز  |  Jul 05, 2024

بیجنگ: چین کے سائنسدانوں نے انسانی خلیوں سے تیار کردہ مصنوعی دماغ روبوٹ میں نصب کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روبوٹ انسانی اسٹیم سیلز سے تیار کردہ مصنوعی زندہ دماغ کا استعمال کرتے ہوئے اہم کام انجام دے سکتا ہے۔ ہیومنائیڈ روبوٹ انسانی دماغ کے خلیات استعمال کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مصنوعی دماغ پر لگائی گئی چپ اپنے اعضا کو حرکت دینے، رکاوٹوں سے بچنے اور اشیا کو پکڑنے جیسے بنیادی کام سیکھنے کے قابل ہے۔

تیانجن یونیورسٹی اور سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک ٹیم نے لیبارٹری میں انسانی خلیوں سے تیار شدہ دماغ کو برین کمپیوٹر انٹرفیس کے ساتھ فٹ کیا جس سے اس میں بیرونی دنیا کے ساتھ بات چیت کرنے کی اہلیت پیدا ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کی اے آئی فیک ویڈیوز حذف کرنے کی یقین دہانی

محققین کے مطابق انسانی دماغ کے خلیوں کے ساتھ یہ ہیومنائیڈ ہائبرڈ روبوٹ ذہانت کے لیے راہ ہموار کر سکتا ہے۔ برین چپ ٹیکنالوجی کا ابھرتا ہوا شعبہ ہائبرڈ ذہانت کو فروغ دینے میں انقلاب برپا کر دے گا۔

اس روبوٹ کے لیے دماغ جیسے ٹشوز اسٹیم سیل ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیے گئے جو جسم سے باہر زندہ رہ سکیں اور پھر چپ کے ذریعے انہیں فعال کیا گیا۔

یہ ہائبرڈ دماغ روبوٹ کو رکاوٹوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اہداف کو ٹریک کرسکتا ہے جبکہ چیزوں کو پکڑنے کے لیے ہاتھ استعمال کر سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More