شاہ رخ خان بالی ووڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شاہ رخ خان سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں پہلے نمبر پر آ گئے۔

امریکی جریدے فوربز کی بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی 2024 کی فہرست میں شاہ رخ خان پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ شاہ رخ خان ایک فلم کا معاوضہ ایک ارب 50 کروڑ سے لے کر 2 ارب 50 کروڑ بھارتی روپے لیتے ہیں۔

خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری کیلئے خطرہ قرار دیدیا

فہرست میں دوسرے نمبر رجنی کانت ہیں جن کی ایک فلم کا معاوضہ تقریبا ایک ارب 15 کروڑ سے لے کر 170 کروڑ بھارتی روپوں کے درمیان ہے۔ چوتھے نمبر پر اداکار جوزف وجے، پانچویں نمبر پر پربھاس ہیں۔

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں 100 کروڑ سے 275کروڑ بھارتی روپے لینے والے عامرخان پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ فہرست میں سلمان خان کا نمبر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 10 اداکاروں کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More