دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پر بھی ٹیکس عائد

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

اسلام آباد: نئے بجٹ میں حکومت نے دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا۔ پاکستان میں آمدنی کمانے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے بھی نئے ٹیکس قوانین نافذ کر دیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق نئے بل میں 2001 کے آرڈیننس کے سیکشن 101 میں سیکشن 3 اے اور 3 بی شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ جس کی منظوری کے بعد دوہری شہریت رکھنے والے پاکستانیوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا۔

اس کے ساتھ پاکستان سے آمدنی حاصل کرنے والی ٹیک کمپنیوں پر عائد ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

نئے ضوابط میں ڈیجیٹل مصنوعات خریدنے اور خدمات حاصل کرنے والوں پر بھی ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔

کسی بھی آن لائن سرگرمی کا معاہدہ خواہ کسی بھی ملک میں ہوا ہو۔ اگر اس میں پاکستان سے کوئی شخص شامل ہے تو اس سرگرمی پر ٹیکس لاگو ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More