پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے، پینٹاگون

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

واشنگٹن: امریکہ کے دفاعی ادارے پینٹاگون نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پینٹاگون ترجمان جنرل پیٹرک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہماری لمبی تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان میں سیکیورٹی تعاون پر مزید بات چیت جاری ہے۔

ترجمان پینٹاگون نے پاکستان سے متعلق سیکیورٹی امداد کے حوالے سوال کا کوئی جواب نہ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے بینکنگ سیکٹرز سے عالمی پابندیاں جلد ختم ہو جائیں گی، ترجمان افغان حکومت

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا معاملہ ہماری توجہ کا مرکز ہے۔ ہم زیر التوا کانگریس کی قانون سازی پر بات نہیں کریں گے۔ امریکی جمہوری نظام میں کانگریس حکومت کی ایک علیحدہ شاخ ہے۔

ویدانٹ پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنا ہیں۔ امریکہ دنیا بھر میں پڑوسی ممالک میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More