فرانس انتخابات ، دائیں بازو کی جماعت کا راستہ روکنے کیلئے مخالف جماعتیں متحد ، 200 امیدوار دستبردار

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

فرانس میں انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ، انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل ریلی کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لیے مخالف جماعتوں نے آپس میں اتحاد کر لیا۔

 دائیں بازو مخالف ووٹوں کی تقسیم روکنے کے لیے 200 سے زائد امیدوار انتخابات کے دوسرے مرحلے سے دستبردار ہو گئے، مزید امیدوار بھی دستبرداری پر غور کر رہے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی پارٹی نے پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دی

اتوار کو ہونے والے پہلے مرحلے میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت پہلی بار پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی، جبکہ بائیں بازو کے اتحاد دوسرے اور صدر میکرون کا معتدل جماعتوں کا اتحاد تیسرے نمبر پر رہا۔

واضح رہے کہ فرانس میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہو گا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More