دوبارہ گنتی سے متعلق کیس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برس پڑیں

سچ ٹی وی  |  Jul 03, 2024

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ ایک کیس ایک سو پچپن گھنٹے سنیں گے تو سپریم کورٹ چوک ہو جائے گی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

شہزاد شوکت نے کہا کہ جیت کا تناسب 6 ہزار سے زائد ووٹ کا تھا، 7 ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔

ن لیگ کے وکیل نے کہا کہ جیت کا تناسب 5 فیصد سے کم ہو تو دوبارہ گنتی کی جا سکتی ہے، آر او نے اپنے جواب میں کہا دوبارہ گنتی کی درخواست پر توجہ نہیں کر سکا۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بنائے قوانین میں دوبارہ گنتی کا حق دیا گیا ہے، ہم اس اختیار کو کیسے ختم کر سکتے ہیں،

ہر کیس گھنٹوں سننا شروع کر دیں تو زیر التوا کیسز کی تعداد میں پہاڑ جتنا اضافہ ہو گا، سپریم کورٹ انتخابات سے متعلق کیسز کو جلد مقرر کر رہی ہے،

جب کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں تو تیاری نہیں ہوتی، درخواست پر نمبرز تک درست نہیں لگائے گئے۔

عدالت نے این اے 154 لودھراں میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالرحمٰن کانجو نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

الیکشن ٹربیونل نے عبدالرحمٰن کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا اور آزاد امیدوار رانا فراز نون کو کامیاب قرار دیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کے دوبارہ گنتی کے حکم کو کالعدم قرار دیا تھا۔

دوبارہ گنتی پر رانا فراز نون کی جگہ عبدالرحمٰن کانجو کامیاب قرار پائے تھے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More