بانی پی ٹی آئی کا رویہ اور سوچ غیر سیاسی ہے، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Jul 06, 2024

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا رویہ اور سوچ غیر سیاسی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موسم تبدیل ہو رہا ہے۔ ان سے مذاکرات کی پیشکش برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست دان کبھی بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے جبکہ غیر سیاسی سوچ اور رویہ بانی پی ٹی آئی کا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا ان کا پرانا مسئلہ ہے اور وہی ان کے کفیل رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خاطر آپریشن عزم استحکام پر اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

وزیر داخلہ نے سی ڈی اے پر پیٹرول سے چلنے والے موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان آل پارٹیز کانفرنس میں صرف حکومت کا مؤقف سننے کی حیثیت میں شرکت کریں گے۔ یہ ملکی ایشو ہے، ملک کی خاطر اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More