عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5فیصد اضافہ

ہم نیوز  |  Oct 04, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔

برطانیہ میں خام تیل کی قیمت 77ڈالر 48سینٹ فی بیرل ہوگئی،امریکا میں خام تیل کی قیمت 73ڈالر 65سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

ربیع الثانی کا چاند نظر آ گیا

دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پرتین فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔

اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.68ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81ملین ٹن کے مقابلے میں 3فیصدکم ہے۔

مسئلہ فلسطین ،حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی

ستمبر2024میں ملک میں 1.27ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 1.22ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مہنگائی کی شرح پھربڑھ گئی،ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے ضروریہ مہنگی

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85ملین ٹن پٹرول،1.42ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل اور0.21ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85ملین ٹن پٹرول،1.44ملین ٹن ہائی سپیڈڈیزل اور0.35ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More