انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا

ہم نیوز  |  Oct 04, 2024

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر 277 روپے52 پیسوں پربند ہوا،دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں810 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100انڈیکس 83 ہزار531کی سطح پربند ہوا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ

علاوہ ازیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1168 ملین ڈالر اضافے کے بعد 15.98 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10.70 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.28 ارب ڈالر ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More