ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری

ہم نیوز  |  Oct 04, 2024

قومی ادارہ صحت نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھرپاکستان کے تقریبا ًتمام علاقوں میں موجود ہے،ڈینگی پھیلنے کا شدید خدشہ ہے،روک تھام کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے سستا ہوگیا

ڈینگی مچھرکے جسم پر سیاہ اور سفید رنگ کی دھاریاں پائی جاتی ہیں ، یہ ایک وائرل بیماری ہے جو کہ ایڈیز نسل کے مچھروں سے پھیلتی ہے،

پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک اس وبا کا شکار ہیں،رواں سال ملک میں ڈینگی کے 8909 کیسز رپورٹ ہوئے،دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 222 ہو گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے 511 فعال کیسز موجود ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی،11 افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 34 افراد اب بھی زیر اعلاج ہیں،پشاور 373، ایبٹ آباد 139، ہنگو 115، مانسہرہ 104 اور نوشہرہ سے 100 کیسز رپورٹ ہوئے۔

بھارتی وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

خیبر پختونخوا بھر میں اب تک ڈینگی سے دو افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More