پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jul 06, 2024

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔

مرکزی چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات 11 جولائی سے آٹے کی سپلائی بند کرتے ہوئے ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔ ہم ٹیکس میں اضافے کو کسی صورت نہیں مانتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو ثقافت کا چارج بھی سونپ دیا گیا

عاصم رضا نے کہا ہے کہ بدھ کے روز سے گندم کی واشنگ بند کردی جائے گی اور 11 جولائی سے مارکیٹ کو آٹے کی سپلائی کرنا بند کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہمارے بس میں نہیں ہے۔ ہمارا  حکومت سےمطالبہ ہے کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس کو فی الفور ختم کرے، ہم ایسے کسی اضافے کو قبول نہیں کرتے۔

چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسویشن کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہر گز عوام کو تکلیف دینا نہیں ہے لیکن ہماری فلور ملز بھی ود ہولڈنگ ٹیکس برداشت نہیں کرسکتیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو پھر 11 جولائی کا آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More