پاک فوج کا 25ویں یوم شہادت پر حوالدار لالک جان کو خراج عقیدت

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

راولپنڈی: حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر) کے 25 ویں یوم شہادت پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حوالدار لالک جان نے کارگل تنازع کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری ہمارے سپاہیوں کے لیے ایک مثال ہے۔

ملک کے دفاع وطن جانیں قربان کرنے والوں کو سب سے بڑا اعزاز دیا جاتا ہے۔ مادر وطن کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل عزم پر قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی ہمیشہ شکر گزار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ کو آخری موقع دینے کیلئے جلسہ منسوخ کیا، رؤف حسن

آئی ایس پی آر کے مطابق ہم اپنے ان شہیدوں کی یاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے ملک کے دفاع میں لازوال قربانیاں دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More