پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا

ہم نیوز  |  Jul 08, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے اعلان سے پہلے ہی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان، بھارت نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔

پاکستان، ایران ،ترکیہ ٹرین آپریشن بحالی،ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب

میزبان پاکستان ٹیم تینوں وینیوز لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں گروپ میچز کھیلے گی۔

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔ 20 فروری کو لاہور میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کا میچ ہو گا، 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔23 فروری کو لاہور میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ ہو گا، پاکستان اور بنگلا دیش 24 فروری کو راولپنڈی میں میچ کھیلیں گی۔

بانی پی ٹی آئی نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی درخواست نہیں دی، شعیب شاہین

25 فروری کو لاہور افغانستان اور انگلینڈ کے میچ کی میزبانی کرے گا، 26 فروری کو راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ ہوگا۔27 فروری کو لاہور میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کا میچ ہوگا۔

28 فروری کو راولپنڈی میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی جبکہ یکم مارچ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ لاہور میں ہوگا۔2 مارچ کو راولپنڈی میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا میچ ہوگا۔

ایک ہی روز میں چکن کی قیمت میں 37 روپے فی کلو اضافہ

5 مارچ کو پہلا سیمی فائنل کراچی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 6 مارچ کو راولپنڈی میں رکھا گیا ہے۔ 9 مارچ کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل لاہور میں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More