انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی واپسی

سچ ٹی وی  |  Oct 06, 2024

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولر اور ایک ریگولر اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں۔ محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں ہیں۔

کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ انگلینڈ بین اسٹوکس کے بغیر بھی کھیلی ہے، ان کی متوازن ٹیم ہے، انگلینڈ کو اسٹوکس کا نقصان ضرور ہو گا لیکن ان کی پلیئنگ الیون اچھی ہے، اسٹوکس دنیا کے بہترین آل راؤنڈر ہیں۔

شان مسعود نے کہا کہ ہمیں اپنی مضبوط کرکٹ کھیلنا ہے، ہم ماضی میں قریب آ کر ہارتے رہے ہیں، ہماری یہ بیسٹ پلیئنگ الیون ہے، عامر جمال کے آنے کا فائدہ ہو گا، تسلسل لانے کے لیے بیٹنگ لائن کو برقرار رکھا ہے۔

کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ میچ پانچ دن کا کھیل ہے، اس لیے آپ حکمت عملی ایک نہیں رکھ سکتے، عامر جمال نے آسٹریلیا میں اچھا پرفارم کیا ہے اس لیے 8 نمبرتک بیٹنگ کی، انگلینڈ کے پاس اچھے سیمرز ہیں، ہم غلط اندازہ نہیں لگا سکتے فاسٹ بولرز میں ورک لوڈ مینجمنٹ کے لیے روٹیشن پالیسی لانا پڑتی ہے۔ بیٹرز کی صورتحال تھوڑی مختلف ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا تھا۔

بین اسٹوکس انجری سے نجات نہیں پا سکے جس کی وجہ سے انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More