سانحہ نو مئی میں ملوث مجرمان کو سزائیں سنا دی گئیں، آئی ایس پی آر

ہم نیوز  |  Dec 21, 2024

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی 2023 میں ملوث 25 مجرمان کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس دن قوم نے سیاسی طور پر بھڑکائے گئے اشتعال انگیز تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے افسوسناک واقعات کا مشاہدہ کیا، جو پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آئی ا یس پی آ ر کے مطابق نفرت اور جھوٹ پر مبنی ایک پہلے سے چلائے گئے سیاسی بیانیے کی بنیاد پر مسلح افواج کی تنصیبات بشمول شہداء کی یادگاروں پرمنظم حملے کئے گئے اور اُن کی بے حرمتی کی گئی۔

آئینی بنچ میں ججز کی شمولیت کا پیمانہ طے ہونا چاہیے، جسٹس منصور علی شاہ

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ پرتشدد واقعات پوری قوم کے لیے ایک شدید صدمہ ہیں، اس یوم سیاہ کے بعد، تمام شواہد اور واقعات کی باریک بینی سے تفتیش کی گئی اور ملوث ملزمان کے خلاف ناقابلِ تردید شواہد اکٹھے کیے گئے۔

9مئی کے واقعات واضح طور پر زور دیتے ہیں کہ کسی کو بھی سیاسی دہشتگردی کے ذریعے اپنی مرضی دوسروں پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،کچھ مقدمات قانون کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے لیے بھجوائے گئے، جہاں مناسب قانونی کارروائی کے بعد ان مقدمات کا ٹرائل ہوا۔

13 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے سات رکنی آئینی بنچ نے زیر التوا مقدمات کے فیصلے سنانے کا حکم صادر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے پہلے مرحلے میں 25 ملزمان کو سزائیں سنائی ہیں۔ یہ سزائیں تمام شواہد کی جانچ پڑتال اور مناسب قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سنائی گئی ہیں۔ سزا پانے والے ملزمان کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے تمام قانونی حقوق فراہم کیے گئے ہیں۔ مجرمان کو دو سے دس سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More