وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

ہم نیوز  |  Dec 21, 2024

وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کے الاؤنسز پر نظرثانی کے لئے وزیر خزانہ کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزیر اعظم کی منظوری سے خصوصی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، کمیٹی سرکاری ملازمین کے موجودہ الاؤنسز پر نظرثانی کی تجاویز کا جائزہ لے گی۔

آئی ایس پی آر نے مجرمان کے نام اور سزاؤں کی تفصیل جاری کر دی

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنسز سے متعلق سفارشات بھی خصوصی کمیٹی تیار کرے گی، خصوصی کمیٹی کی جانب سے سفارشات وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خصوصی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے،وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن احد چیمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک اورسیکریٹری خزانہ کمیٹی میں شامل ہیں۔

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکریٹری دفاع، سیکرٹری داخلہ ڈویژن بھی خصوصی کمیٹی کے ممبرز میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More