امن کی آبیاری کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر داخلہ

ہم نیوز  |  Dec 21, 2024

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن کی آبیاری کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیرپاؤ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کُرم میں پائیدار امن کے قیام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہدا اور غازیوں کی توہین کرنے والوں کو ہیرو بنایا گیا، وزیر دفاع

محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آفتاب شیر پاؤ کی سیاسی خدمات کا ہر کوئی معترف ہے۔ اور ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کُرم میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کی آبیاری کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اور کُرم کے معاملے پر کسی بھی سیاسی جماعت یا گروپ کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کُرم کا معاملہ بہت حساس ہے۔ جسے مذاکرات اور مشاورت سے حل کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More