بھارت کی 1983کی ورلڈکپ فاتح سائیڈ نے بھی انعام مانگ لیا

ہم نیوز  |  Jul 08, 2024

بھارت کی 1983کی ورلڈکپ فاتح سائیڈ نے بھی انعام مانگ لیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے موجودہ ٹی 20چیمپئن سائیڈ کو 125کروڑ کی انعامی رقم دی تھی، جس پر 1983ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے پلیئرز نے شکوہ کر دیا۔ پلیئرز کا کہنا ہے کہ بورڈ نے ہمیں فنڈز کی کمیابی کے سبب بہت کم رقم دی تھی،اب تو بورڈ کے پاس بہت دولت ہے، اب انھیں انعام دینے سے کون روک سکتا ہے۔ خیال رہے کہ 1983ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی اسکواڈ کے ہر ممبر کو 25ہزار ملے تھے۔

پنجاب: 500یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینلز دینے کی منظوری

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی فاتح بھارتی ٹیم کیلئے بھارتی بورڈ کی انعامی رقم کی تقسیم سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے فاتح ٹیم کیلئے 125کروڑ بھارتی روپے کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جے شاہ کی اعلان کردہ انعامی رقم 125کروڑ بھارتی روپے 42اراکین میں تقسیم کی جائے گی، بھارتی اسکواڈ میں 15کھلاڑیوں سمیت سپورٹ اسٹاف، ریزروز اور دیگر 42افراد شامل تھے،میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انعامی رقم تمام افراد میں تقسیم کی جا رہی ہے تاہم انعامی رقم میں سے ہر کسی کو اس کے رول کے مطابق حصہ دیا جائے گا۔

15رکنی اسکواڈ کو یکساں طور پر 5، 5کروڑ روپے دیے جائیں گے، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی 5کروڑ روپے ملیں گے جب کہ سپورٹ اسٹاف کے اراکین کو اڑھائی، اڑھائی کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

مصر،  گاڑی دریامیں گرنے سے دولہا دلہن جاں بحق

انعامی رقم سے سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو ایک ایک کروڑ روپے ملیں گے، ایک فزیو تھراپسٹ، 3 تھرو ڈان اسپیشلسٹ، 2مساجر اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کو 2، 2کروڑ روپے ملیں گے جب کہ 4ریزروکھلاڑیوں کو بھی ایک ایک کروڑ روپے مل رہے ہیں۔انعامی رقم کی تقسیم کے حوالے سے تمام کرکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More