میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے مسیحی افسر جولین جیمز کو وزیراعظم کی مبارکباد

اردو نیوز  |  Jul 08, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے فوجی افسر جولین معظم جیمز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دی ہے۔

پیر کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں شہباز شریف نے میجر جنرل معظم جیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کی ترقی اور دفاع کے لیے مسیحی کمیونٹی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔‘

وزیراعظم نے مزید کہا ’میجر جنرل جولین معظم جیمز کی پیشہ ورانہ مہارت اور محنت نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔‘

اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ہیلن میری روبرٹس پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں بریگیڈیئر کے عہدے پر فائز ہونے والی پہلی مسیحی خاتون تھیں۔

بریگیڈیئر ہیلن میری کا پاکستان کی فوج میں میڈیکل کے شعبے سے تعلق ہے۔

مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد افسران پاکستان کی فوج میں مختلف عہدوں پر خدمات ادا کر چکے ہیں۔

گزشتہ سال آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کرسمس کے موقع پر پاکستان کی ترقی میں مسیحی کمیونٹی کے کردار کو سراہا تھا۔

انہوں نے مساوی تعلیم کے فروغ، صحت کی سہولیات اور سماجی کاموں کے علاوہ قومی دفاع میں مسیحی کمیونٹی کی خدمات کی تعریف کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More