وفاقی سرکاری ملازمین کو 181 کروڑ اعزازی تنخواہ ادا

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

ملک کے پالیسی اور آئین ساز اداروں نے افسران و ملازمین کوگزشتہ مالی سال 2024-2023 میں ایک ارب 81 کروڑ روپے اعزازی تنخواہوں کی مد میں دیئے ہیں ۔

سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، خرم دستگیر

موقر قومی اخبار کے مطابق مذکورہ اداروں میں قومی اسمبلی، سینیٹ، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس وسیکرٹریٹ ، الیکشن کمیشن ،کابینہ ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت پارلیمانی امور، وزارت خزانہ ، ایف بی آر ، آڈیٹر جنرل پاکستان شامل ہیں۔

قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ افسران و ملازمین کو سب سے زیادہ 40 کروڑ روپے سے زیادہ اعزازی تنخواہیں دی گئی ہیں۔

حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ بچگانہ ہے ، اے این پی

الیکشن کمیشن کے افسران و ملازمین کو 28 کروڑ 18 لاکھ روپے، ایوان صدر سیکرٹریٹ و ہاؤس کے افسران و ملازمین کو 23 کروڑ ، وزیر اعظم ہاؤس وسیکرٹریٹ کے ملازمین کو 28 کروڑ 28 لاکھ روپے ، آڈیٹر جنرل پاکستان کے ملازمین کو چار کروڑ 57 لاکھ روپے ، کابینہ ڈویژن کے ملازمین کو 7 کروڑ 40لاکھ روپے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ملازمین کو دو کروڑ 58 لاکھ روپے، وزارت خزانہ کے ملازمین کو 23 کروڑ روپے، ایف بی آر کے ملازمین کو 26 کروڑ روپے، وزارت پارلیمانی امور کے ملازمین کو چار کروڑ 13 لاکھ روپے اعزازی تنخواہوں کی مد میں دیئے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More