تحریک انصاف پر پابندی ، پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 21, 2024

تحریک انصاف پر حکومت کی جانب سے ممکنہ پابندی عائد کرنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اجلاس پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہو گا ، وہ بیرون ملک سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے جبکہ مرکزی اور صوبائی قیادت بھی اجلاس میں شریک ہو گی۔

تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس 23 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر

اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے رائے لی جائے گی اور پھر اس کی بنیاد پر پابندی کے حوالے سے حکومتی فیصلے  کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پہلے ہی پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More