انسٹاگرام کے 63 ہزار اکاؤنٹس بند کر دیئے گئے

ہم نیوز  |  Jul 26, 2024

نیویارک: سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے انسٹاگرام کے 63 ہزار اکاؤنٹس بند کر دیئے۔

میٹا کے مطابق افریقی ملک نائیجیریا میں تقریباً 63 ہزار اکاؤنٹس کو بند کیا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر اکاؤنٹس امریکہ میں بالغ مردوں کے مالیاتی جنسی استحصال میں ملوث تھے۔ جو مختلف انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر کو ایڈٹ کر کے لوگوں کو بلیک میل کرتے تھے۔

نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے آن لائن فراڈ کرنے والے ان افراد کو ’یاہو بوائز‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ لوگوں کو پیسے کمانے کا جھانسہ دے کر نشانہ بناتے ہیں۔ دھوکہ دہی میں ملوث یہ افراد لوگوں کو اپنے جال میں پھانسنے کے لیے ان سے کہتے ہیں کہ نائیجیریا کے شہزادے کی جانب سے سرمایہ کاری پر شاندار منافع کی پیشکش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا اگلے سال انسان نما روبوٹ استعمال کرے گی، ایلون مسک

میٹا نے ایک بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر ایسے 63 ہزار اکاؤنٹس تھے جبکہ فراڈ میں ملوث 7 ہزار 200 فیس بک اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ کمپنی نے تقریباً 2500 اکاؤنٹس کے ایک چھوٹے مربوط نیٹ ورک کو بھی ختم کیا جسے تقریباً 20 افراد کا گروپ چلا رہا تھا۔

اس دھوکہ دہی میں لوگوں کو دھمکی دی جاتی کہ ان کی جنسی تصاویر، اصلی یا جعلی سوشل میڈیا پر جاری کر دی جائے گی۔ اگر وہ ایسا نہیں چاہتے تو انہیں ادائیگی کرنا ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More