پیرس اولمپکس میں شریک ایتھلیٹس کے منفرد انداز، تصاویر میں

اردو نیوز  |  Aug 04, 2024

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے ہزاروں ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ اولمپکس میں اس مرتبہ باکسنگ کے ایونٹ میں پہلی مرتبہ 124 خواتین اور 124 مردوں نے حصہ لیا۔ پیرس سے خبر رساں ادارے اے ایف پی کی تصاویر

فرانس کے لیون مرچنڈ نے مینز 200 میٹر سوئمنگ میں نیا ریکارڈ قائم کر کہ گولڈ میڈل جیتا ہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والی کیمیا یوسفی نے ایک سو میٹر کی دوڑ کے مقابلے میں شرکت کر کہ اپنا خواب پورا کیا۔ انہوں نے ریس کے اختتام پر ایک کاغذ لہرایا جس پر ’تعلیم‘، ’کھیل‘ اور ’ہمارے حقوق‘ کے الفاظ درج تھے۔

جاپان کی نامی متسویامہ کو بیڈ مینٹن کے میچ میں چین سے شکست کھانا پڑی۔ 

پیرس اولمپکس میں شریک کئی ایتھلیٹس اپنی منفرد کہانیوں کے باعث میڈیا میں مقبول رہے۔

امریکہ کی سیگن میڈالینا نے ویمن 50 ایم رائفل میں سلور میڈل جیتا۔ 

یرس اولمپکس میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو پوڈیم پر بلا کر تمغے دیے جاتے ہیں اور اسی دوران انہیں ایک تحفہ بھی دیا جاتا ہے جو 40 سینٹی میٹر کے ڈبے میں بند ہوتا ہے۔

سپین کے فلوریئن ٹریٹل نے سیلنگ ریس کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔

ایران سے عامر رضا نیجاد نے کایئک کے مقابلوں میں پناگزینوں کی اولمپک ٹیم کی طرف سے شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More