وفاقی حکومت نے 77 ویں جشن آزادی پاکستان کا دن بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 14اگست کے پروگرام کی تیاریوں کے حوالے سے 10رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو سونپی گئی ہے۔
مری: چنار چوک مال روڈ میدان جنگ بن گیا،متعدد افراد زخمی
کمیٹی میں وزیر پٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر رانا مشہود شامل ہیں، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اطلاعات کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز، جوائنٹ سیکرٹری میڈیا عبدالاکبر اور ڈپٹی سیکرٹری پریس ملیحہ شاہد بھی کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی 3 روز میں 14اگست کے پروگراموں، وزیر اعظم کی تقریر اور پیغام کے حوالے سے اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔