بنگلادیش، برطرف انٹیلی جنس چیف بیرون ملک فرار ہوتے ہوئے طیارے سے گرفتار

ہم نیوز  |  Aug 07, 2024

بنگلادیش میں گزشتہ روز عہدے معزول ہونیوالے انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ضیا الحسن کو طیارے سے گرفتار کرکے اتار کر ڈھاکا چھاونی منتقل کردیا گیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا ایئرپورٹ کے رن وے پر اڑان کے لیے تیار امارات کے طیارے کو ہنگامی طور پر رن وے سے واپس بورڈنگ برج لایا گیا اور تلاشی لی گئی،طیارے سے ایک مسافر کو حراست میں لے کر طیارے کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔

امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا، بھارتی میڈیا کا دعوی

مقامی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار شخص میجر جنرل ضیاالحسن ہیں جو انٹیلی جنس چیف تھے،میجر جنرل ضیا الحسن کو گزشتہ روز ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔ وہ مستعفی وزیراعظم حسینہ واجد کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

میجر جنرل ضیاالاحسن 2022سے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اس سے پہلے وہ اس کمپنی کے ڈائریکٹر تھے،ضیاالاحسن 2009میں راب 2کے نائب کپتان بنے جب وہ میجر تھے۔ اسی سال انہیں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور راب ہیڈ کوارٹر کے انٹیلی جنس ونگ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا ویزا منسوخ کردیا، بھارتی میڈیا کا دعوی

تاحال ان کے اہل خانہ اور بنگلادیشی فوج کی جانب سے میجر جنرل ضیاالحسن کی گرفتاری کی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More