پاکستانی پولیس افسران کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 11, 2024

پاکستان نے ایکسچینج پروگرام کے تحت پولیس افسران کو تربیت کے لیے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کی وزارت داخلہ پہنچے جہاں ان کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان ترکیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکیورٹی، پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی پولیس افسران کو تربیت کے لیے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ارشد ندیم 13 گھنٹوں بعد بالآخر لاہور سے میاں چنوں پہنچ گئے، والدہ سے ملکر آبدیدہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 اگست سے ترکیہ کے شہریوں کو بغیر کسی فیس کے آن لائن ویزا کی سہولت میسر ہو گی، اس اقدام سے ترکیہ کے بہن بھائیوں کو پاکستان آنے میں بہت آسانی ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ حکومت کی دعوت پر اکتوبر میں ترکیہ کا دورہ کروں گا، دورے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے کے لیے نتیجہ خیز تجاویز پیش کریں گے۔

پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں جبکہ ترکیہ کے ساتھ دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تجارتی روابط ہیں، جن کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ملاقات میں ترکیہ میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا نام تبدیل کر کے ٹی ایچ کیو ارشد ندیم ہسپتال رکھ دیا گیا

محسن نقوی نے کہا کہ اس ضمن میں معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو ہم بہت اہمیت دیتے ہیں، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ رفعت مختار راجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More