پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئے لیمینٹرز اور پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 11, 2024

ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کیلئے نئے لیمینٹرز اور پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

5 جدید آرایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پر نٹرز بھی خریدے جائیں گے ۔ نئے پر نٹرز اور لیمینٹرز آنے سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئے جاسکیں گے۔

غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ دہائی کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

ذرائع کے مطابق جدید پرنٹرز اور لیمینٹرز کی خریداری سے پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہو جائے گی،پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا سٹاک منگوالیا ہے۔

نئے پر نٹرز منگوانے کے فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیک لاک ختم ہو نا شروع ہو سکے گا۔ پر نٹنگ صلاحیت بہتر بنانے کے لیے سال میں دو بار پر نٹرز خرید نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پراپرٹی کی خرید و فروخت، سرکاری قیمت کی بنیاد پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری

پاسپورٹ آفس میں پراسیسنگ سپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا۔نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویری فائی کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More