اپوزیشن جماعتوں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Aug 13, 2024

اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے مہنگائی اور بدامنی کنٹرول نہیں ہو سکی۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، محمد علی درانی ، پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب اور اسد قیصر شریک ہوئے۔

اپوزیشن اتحاد کیساتھ ملکر جعلی سرکار کو زمین بوس کرینگے ، بیرسٹر سیف

جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کے وفد نے بھی اجلاس میں شریک کی ، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور حکومت مخالف تحریک پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی کیلئے ٹی او آرز پر بھی بات ہوئی۔ اپوزیشن جماعتوں نے مشاورتی عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا کہ حکومت سے نہ مہنگائی، نہ بدامنی اور نہ ہی معیشت سنبھل سکی ہے، وقت آگیا ہے کہ اب اپوزیشن کا اتحاد مزید مضبوط بنایا جائے۔

مولانا فضل الرحمن اور عشرت العباد کے درمیان رابطہ ، ملکی صورتحال پر تشویش

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More