سوئٹزرلینڈ انڈر 18 فٹبال ٹیم میں سلیکٹ ہونے والے پاکستانی نژاد فٹبالر سجاول مہر کون ہیں؟

اردو نیوز  |  Aug 29, 2024

پاکستانی نژاد فٹبالر سجاول مہر سوئٹزرلینڈ کی انڈر 18 ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ 

17 سالہ سجاول مہر زیورخ ایف سی کے لیے کھیلتے ہیں اور انہیں  فرانس میں منعقد ہونے والے انڈر 18 ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ 

ویب سائٹ ٹرانسفر مارکیٹ کے مطابق  سجاول ایف سی زیورخ کے لیے انڈر 17 سے انڈر 21 تک کھیل چکے ہیں۔ 

سجاول مہر انٹرنیشنل میچز میں پاکستان ٹیم کے لیے کھیلنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔

لوکل میڈیا رپورٹس کے مطابق محر اگر سوئٹزرلینڈ کی سینیئر بین الاقوامی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ پاکستان ٹیم کا حصہ بھی بن پائیں گے۔

سپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر سجاول کی سلیکشن کے بارے میں پوسٹ بھی کی ہے۔

فیضان کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال ٹیم کے کوچ سٹیفن کونسٹنٹائن سجاول کو مستقبل میں قومی فٹبال ٹیم کا حصہ بنانے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔   

سنہ 2007 میں سرگودھا میں پیدا ہونے والے سجاول اٹیکنگ مڈ فیلڈر ہیں جنہیں دنیا بھر میں کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More