حکومت کا پاک پی ڈبلیو ڈی کے منصوبے صوبائی حکومتوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Sep 14, 2024

حکومت نے پاک پی ڈبلیو ڈی کے پی ایس ڈی پی کے تحت جاری منصوبے صوبائی حکومتوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبے وفاقی کابینہ کی منظوری سے منتقل کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح پنجاب حکومت کو پی ایس ڈی پی کے 52 منصوبے منتقل کیے جائیں گے۔

عدالتی فیصلے پر عمل میں تاخیر کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں، سپریم کورٹ اکثریتی بینچ

سندھ حکومت کو 27 پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبے منتقل کیے جا رہے ہیں، کے پی کے حکومت کو 23 منصوبے منتقل ہوں گے جب کہ بلوچستان حکومت کو 78 منصوبے منتقل ہوں گے۔

وفاقی سطح کے 72 منصوبے سی ڈی اے اور متعلقہ ڈویژنز کو منتقل کردیے جائیں گے۔ منصوبوں کے بجٹ کی منتقلی قواعد، پالیسی اور فنڈز کے اجرا کی حکمت عملی کے مطابق فنانس ڈویژن کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

فارم 45اور فارم 47سے متعلق پراپیگنڈا کی کہانی سامنے آنے والی ہے،بلاول بھٹو

منصوبوں کو سنبھالنے کے لیے 18 گریڈ کا افسر ہونا لازمی ہوگا۔ اس حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پاک پی ڈبلیو ڈی 15 ستمبر تک مکمل ریکارڈ اور بجٹ کے ساتھ منصوبوں کی تفصیلات فراہم کردے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More