پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کا نرخ 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہو گیا ہے۔"
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود، پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت میں معمولی سی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 2569 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، تاہم پاکستان میں صرف 300 روپے فی تولہ کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، اور یہ 2950 روپے فی تولہ برقرار رہی۔