کویت کی عدالت نے سابق وزیرِ داخلہ اور دفاع شیخ طلال الخالد کو عوامی فنڈز میں کرپشن کے مقدمے میں 7 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عدالت نے سابق وزیر کو قید کی سزا سناتے ہوئے ان سے ساڑھے 9 لاکھ دینار کی وصولی کا حکم بھی دیا۔
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین چھٹیوں کا اعلان
اس سے قبل سابق وزیر شیخ طلال الخالد تحقیقاتی کمیٹی اور عدالت کے سامنے پیش ہوتے رہے تھے۔
شیخ طلال الخالد نے اپنے خلاف دائر 2 مقدمات میں لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات بھی مسترد کر دیئے تھے۔