پاکستانی بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے ، امریکا

ہم نیوز  |  Sep 18, 2024

لبنان میں ہونے والے پیجر دھماکوں کے حوالے سے امریکا کا موقف سامنے آ گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا پیجر دھماکوں میں ملوث ہے نہ جانتا ہے کہ اس کے پیچھے کون ہے؟۔

لبنان میں پیجر پھٹ گئے ، 9افرادجاں بحق ،ایرانی سفیر سمیت 2500 سے زائد زخمی

ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں کی تحقیقات چاہتا ہے، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان سفارتی سطح پر مسائل کا حل ہونا چاہیے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے لیکن پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کریں گے ،امریکا مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی حمایت کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرکے بین الاقوامی عدم پھیلاؤ کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

امریکا کا بنگلا دیش کیلئے مزید 202 ملین ڈالرز کی امداد کا اعلان

میتھیو ملر نے کہا کہ ہم کئی سالوں سے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بارے میں اپنے خدشات کے بارے میں واضح اور مستقل ہیں، ہم اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری قومی سلامتی متاثر نہ ہو۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More