مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر2 افراد گرفتار

ہم نیوز  |  Aug 30, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے مزنگ کے شہری کی درخواست پر درج ہوا،جس کے مطابق ملزمان نے فیس بک ، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیر اعلیٰ کی جعلی ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ کیں۔

بی وائے ڈی کا پاکستان میں اپنی گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

ایف آئی اے نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کا کہنا ہے کہ ملزمان جعلی ویڈیوز اور تصاویرکے ذریعے لوگوں میں نفرت اور اشتغال انگیزی کا باعث بن رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More