سعودی عرب میں موسلا دھار بارشوں کا الرٹ جاری

ہم نیوز  |  Sep 14, 2024

سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد علاقے جمعے سے منگل تک موسلا دھار بارشوں کی زد میں رہیں گے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکہ ریجن کے علاقوں طائف، اضم اور العرضیات میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سعودی محکمہ شہری دفاع کی جانب سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، کہ محفوظ مقامات پر رہیں، سیلابی مراکز، وادیوں اور نشیبی مقامات کی طرف نہ جائیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران میڈیا اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے ذریعے دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More